عوام نرمی کا فائدہ اٹھانے لگے،پنجاب اورسندھ کی پھر لاک ڈاؤن سخت کرنیکی وارننگ

Published on May 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 174)      No Comments

لاہور/ کراچی: (یواین پی) حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا عوام نے ناجائز فائدہ اٹھانا شروع کردیا ہے جس سے کورونا وائرس کی وبا مزید پھیلنے کے خطرات بڑھنے لگے ہیں۔ صورتحال کے پیش نظر صوبہ پنجاب اور سندھ کی حکومتوں نے لاک ڈاؤن پھر سے سخت کرنے کی وارننگ دیدی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حساس صورتحال کے پیش نظر جاری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز کورونا سے صوبے میں ریکارڈ اٹھارہ ہلاکتیں ہوئیں، حالات بہتر نہ ہوئے تو دوبارہ پابندیاں لگا دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا میں مبتلا متعدد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، جن میں سے 27 وینٹی لیٹرز پر ہیں، اس کے علاوہ کراچی میں 412 نئے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر کسی نے عمل نہیں کیا۔دوسری جانب پنجاب کے وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد عوامی ردعمل پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں تاجروں نے مشکل میں ڈال دیا ہے، انہوں نے بہت زیادتی کی، دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جا رہے ہیں۔میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ چند روپوں کی خاطر سب کی زندگیاں داؤ پر لگا دی گئی ہیں۔ میں تاجروں کی وکالت کرکے تھک گیا، مگر ان لوگوں نے حد کر دی۔ ذمہ دار لوگوں کا یہ رویہ سمجھ سے بالاتر ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ میں نے تاجروں کا وکیل بن کر تمام دکانیں کھلوا دیں لیکن اب ان کی سب یونینز غائب ہو گئی ہیں۔ اچھرہ اور شاہ عالم مارکیٹ کے مناظر دیکھیں، حد ہو گئی ہے۔انہوں نے اپیل کی کہ بازاروں میں بچوں کو مت آنے دیں جبکہ دکانوں اور مارکیٹس میں محافظوں کو کھڑا کیا جائے۔ تمام دکاندار سینیٹائزر کا بندوبست کریں۔ دکاندار اور سٹاف کے ماسک نہ لگانے پر ان کا چالان ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog