سعید فاؤنڈیشن اور گرین وولنٹیرز کے تعاون سے یتیم بچوں کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، کیمپ کا انعقاد

Published on June 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 667)      No Comments

index
اسلام آباد (یواین پی) راول سٹوڈنٹ سوسائٹی کا محمد علی سعید فاؤنڈیشن اور گرین وولنٹیرز کے تعاون سے یتیم بچوں کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، کیمپ کا انعقاد ڈی 12 میں واقع ’’ہمارا گھر‘‘ میں کیا گیا، فری میڈیکل کیمپ کے دوران 80 سے زائد لڑکیوں کا فری میڈیکل چیک آپ کیا گیا ،جن میں جنرل ہیلتھ،کانوں ، آنکھوں ، دانتوں،سانس ،معدے ،نسوں اور دیگر معانہ جات شامل تھے ، چیک آپ کے بعد زیادہ سنگین نوعیت کے مریضوں کو مزید ٹسٹوں اور فری علا ج کے لئے راول جنرل اور ڈینٹل ہسپتال ریفر کردیا گیا ،میڈیکل کیمپ کا افتتاح د ڈائریکٹر راول میڈیکل کا لج کموڈورآزر ممتاز نے کیا ، اپنی تقریر میں ان کا کہنا تھا کہ خدمت خلق کاکام کرنا سنت نبویْ ﷺ ہے،راول انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسسز نے ہمیشہ مستحق لوگوں کو ترجیع دی ،ان کا مزید کہنا تھا کہ یتیم اور بے سہارا بچوں کی خد مت کرکے انہیں سماج میں باوقا ر شہری بنانا چاہتے ہیں ،رفاہی اور فلاحی کاموں کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کامیاب میڈیکل کیمپ کے انعقاد میں تعاون پر محمد علی سعید فاؤنڈیشن اور گرین وولنٹیرز کا بھی شکریہ ادا کیا ۔
راول سٹوڈنٹ سوسائٹی کی نائب صدر رومیسہ سمن اور نائب صدر عثمان حق کا کہنا تھا کہ ان کی سوسائٹی گزشتہ کئی سالوں سے غریب اور بے سہارا بچوں کی خدمت کررہی ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ دکھی لوگوں کی خدمت کرنے سے انسان کو دلی سکون ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ میں دور دراز سے آئے ہوئے مریضوں کا نہ صرف فری چیک اپ کیا گیا، بلکہ انہیں دوائیں بھی مفت دی گئیں۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے کلین اینڈ گرین پاکستان کے صدر طارق خان نے راول انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسسز اور راول سٹوڈنٹ سوسائٹی کے طلباء و طالبات کو کامیاب میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔ہمارا گھر کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہم ڈاکٹرحضرات کے مشکور ہیں جنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کراس کارخیر میں حصہ لیا۔ ہم جتنا بھی ان کاشکریہ ادا کریں کم ہے اسکا اجر اللہ پاک ان کو دیں گے۔ اس موقع پر یتیم خانے کے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog