غیر معیاری سی این جی کٹ استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون محمد عثمان تنویر 

Published on September 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 420)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون محمد عثمان تنویر نے ضلع کے تمام اسٹنٹ کمشنرز، روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ تحصیلوں میں غیر معیاری سی این جی کٹ استعمال کرنے والی تمام عوامی گاڑیوں کو تحویل میں لیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں، انہوں نے سی این جی اسٹیشن مالکان کو بھی ہدایت کی کہ وہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے غیر معیاری سی این جی کٹ والی تمام گاڑیوں کو سی این جی کی فراہمی سے اجتناب کریں بصورت دیگر ان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، یہ ہدایات آج انہوں نے سپریم کورٹ کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی، پولیس و دیگر متعلقہ افسران سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو مزید ہدایت کی کہ وہ ضلع میں جعلی کاغذات، بغیر روٹ پرمٹ، بغیر فٹنیس والی گاڑیوں اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ کرایہ نامہ سے زائد رقم وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کریں اور موقع پر ہی چالان کرکے قانونی طور پر سزا اور بھاری جرمانہ عائد کری، انہوں نے انہیں مزید ہدایت کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹس میں نصب غیر معیاری سی این جی کٹس کے استعمال کو روکنے کیلئے ٹرانسپورٹرز کو پابند بنائیں اور تمام غیر معیاری سی این جی کٹس والی گاڑیاں اپنی تحویل میں لیکر ان کے مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی بھی کریں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ تحصیلوں میں سیکریٹری آر ٹی اے اور پولیس کے ڈی ایس پیز رینک کے افسران کے ساتھ خستہ حال، پرانی اور ان فٹ گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کریں اور ان گآڑیوں کو تحویل میں لیکر مالکان کے حلاف سحت قانونی کاررائی عمل میں لائیں تاکہ انسانی جانوں کو روڈ حادثوں سے بچایا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گندرہ برادری کاچھ دن پہلے آپس میں تصادم، تصادم کے نتیجے میں زخمی 6 افرادزخمی
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) ٹھٹھہ کے بگھاڑ موری کے قریب گندرہ برادری کاچھ دن پہلے آپس میں تصادم، تصادم کے نتیجے میں زخمی 6 افرادزخمی،زخمیوں میں سے ایک شخص کراچی کے سرکاری اسپتال میں فوت،تفصیلات کے مطابق 6 دن قبل بگھاڑموری کے قریب گندرہ برادری میں آپس میں کسی معمولی بات پر جگڑا ہوا جس میں کلہاریوں اور لاٹھیوں کے کھلے عام استعمال کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگےْ جن میں سے ایک زخمی سلیم گندرو کراچی میں سرکاری اسپتال میں زخموں کی تاب نالاتے ہوےْ فوت ہوگیا،دوسری جانب اس واقعے کے بعد گندرہ برادری کے دونوں گروپوں میں ایک مرتبہ اور تصادم کا خطرہ ہوگیا ہے، جبکے فوت ہونے والے شخص کی لاش اسکے آبائ گاوں پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مطالبات کے حل کے لیے عدالتی کاروائ کا باےْکاٹ ، سہشن کورٹ مکلی سے پریس کلب مکلی تک احتجاجی ریلی
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) سیشن کورٹ ٹھٹھہ کے ملازمین کی جانب سے اپنے مطالبات کے حل کے لیے عدالتی کاروائ کا باےْکاٹ ، سہشن کورٹ مکلی سے پریس کلب مکلی تک احتجاجی ریلی مظاہرہ، تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ ٹھٹھہ کے ملازمین کی جانب سے کی جانب سے لوئر اسٹاف ایسوسیشن کے رہنماہ اکرم خاصخیلی ،دلدار ناریجو، قاضی عنایت، عبدالحمید میمن، دیدار خواجہ،عبدالرشید میمن، حاجی زین العابدین اور دیگر نے سندھ حکومت کی جانب لوئر کورٹس کے ملازمین کو جڈیشل الاونس ، ترقیاں اور صحت کی سہولیات نا دینے کے خلاف سیشن کورٹ مکلی سے پریس کلب مکلی تک احتجاجی ریلی اور مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرے میں رہنماوں نے کہا کے ہمارے مطالبات فوری طور پر منظور کیے جاےْںْ انہوں نے مزید کہا کے ہاےْ کورٹ کے حکم کے باوجود سندھ حکومت ہمارے جاےْز مطالبات پورے نہیں کررہی ہے، ہماری الاونسز، اسپتال پینل سمیت ترقیوں میں رکاوٹ ختم کرکے ہمیں تمام مطلوبہ سہولیات دی جاےْں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme