ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا ضلع میں قائم کی گئی “دیوار احساس” کا باقا عدہ افتتاح

Published on January 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments

ضرورت مندوں کو گرم کپڑے،جوتے،بستر اور گرم چادریں دیئے جانے کے عمل کا بھی جائزہ لیا
اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا ضلع میں قائم کی گئی “دیوار احساس” کا باقا عدہ افتتاح۔انہوں نے ضرورت مندوں کو گرم کپڑے،جوتے،بستر اور گرم چادریں دیئے جانے کے عمل کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ راشد نعمت،ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر اشتیاق خان،سمیت مخیر حضرات،عمائدین علاقہ،غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندے بھی موجودتھے اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ محروم معیشت لوگوں کی ضرورتوں کا خیال رکھنا اور انہیں سردی کی اس شدت میں گرم کپڑوں کی فراہمی کے لئے “دیوار احساس” کا شروع کیا جا نا قابل تقلید مثال ہے ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنے ارد گرد رہنے والے لوگوں کا خیال رکھنا ہے “دیوار احساس” سے ہر ضرورت مند اپنی ضرورت کے مطابق گرم کپڑے،جوتے یا چادریں حاصل کر سکتا ہے تاکہ وہ سردی کی شدت سے اپنے آپ کو بچا سکے انہوں نے کہا کہ اس کار خیر میں حصہ لینے والے لوگ اللہ کی رضا کے لئے اس عمل کو جاری رکھیں انہوں نے ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر اشتیاق خان کو ہدایت کی کہ وہ “دیوار احساس” سے مستفید ہونے والے لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے ان کی مدد کریں اور کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملد ر آمد کروایا جائے اور کوشش کی جائے کہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد “دیوار احساس” سے مستفید ہو سکیں اس موقع پر سماجی کارکن میاں عبد الر شید بوٹی سمیت غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں اور مخیر حضرات بھی موجو د تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog