فلمسٹار صنم سعید سٹیج ڈرامے میں ’’ہیر‘‘کاکردار اداکریں گی

Published on August 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 642)      No Comments


کاسٹ میں حسن رضوی،ثمینہ احمد،ارشد محمود،ماہا علی ،عائشہ ،صبیحہ ودیگرشامل
کراچی (یو این پی)ٹی وی و فلمسٹار صنم سعید سٹیج ڈرامہ ’’ہیر رانجھا ‘‘میں ہیر کا کردار ادا کریں گی جسکی تیاریاں جاری ہیں وہ اس سے قبل تھیٹر پر بلیک فش، گریس، مامامیاں سمیت دیگر میں پرفارم کرچکی ہیں انکے ہمراہ رانجھا کا کردار تھیٹر کے نامور فنکار حسن رضوی کرینگے دیگر کاسٹ میں ثمینہ احمد، ارشد محمود، میثم نقوی، نذر الحسن، زین نذر ، ماہاعلی، عائشہ حسن، صبیحہ ضیا ، عقیل احمد، ماہ جبیں رحمن ا ور مسعود رحمن شامل ہیں،ہدایات زین احمد دینگے ، کیف اعظمی کے سکرپٹ کو ناپا ریپیٹری تھیٹر کے تحت نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے آڈیٹوریم میں پیش کیا جائیگا۔ اس حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زین احمد نے بتایا ڈرامے کے ذریعے ہیر رانجھا کی فوک کہانی کو میوزیکل و گیتوں کیساتھ پیش کیا جائیگا۔ میرے لئے یہ اعزازسے کم نہیں کہ میری والدہ ( ثمینہ احمد )بھی اس ڈرامے میں کام کررہی ہیں۔ اداکار ارشد محمود نے کہا ہماری کوشش ہے کہ فو ک کلچر کو بھی فروغ دیا جائے اس ڈرامے کے ذریعے ہم نے ہیر رانجھا کی المیہ کہانی کو د لکش موسیقی کیساتھ سجایاہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes