ترقی و خوشحالی کے لیے آبادی ا ور وسائل میں توازن ضروری ہے جواد اکرم

Published on February 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 301)      No Comments

\"10-2-2014\"
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر وہاڑی نے کہا ہے کہ ترقی و خوشحالی کے لیے آبادی ا ور وسائل میں توازن ضروری ہے یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں محکمہ بہبود آبادی کی ڈسٹرکٹ کوارڈیینشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ڈاکٹر خالد جاوید ، ڈاکٹر بشیر سلیمی ، ڈی او بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ، ڈی او سوشل ویلفےئر رائے اختر اظہر ، محمد نعیم ، محمد توقیر، ریاض احمد ،محمد شاہد اور پی آر ایس پی کے عامر قریشی نے شرکت کی۔اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی کے افسران اور اہلکار سماجی تنظیموں کے ساتھ مل کر عوام میں آبادی میں توازن پیدا کرنے کے لیے آگہی پھیلائیں ۔انہوں نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور وسائل کا توازن بگڑنے سے معاشی، معاشرتی اور طبی مسائل جنم لے رہے ہیں اس لیے اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ عوام میں بچوں کے درمیان مناسب وقفہ کا شعور اجاگر کیا جائے۔اجلاس میں ڈی او بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ نے بتایا کہ ماہ جنوری میں محکمہ بہبود آبادی نے 130خواتین اور 8مردوں کے خاندانی منصوبہ بندی کے تحت آپریشن کئے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹیول کے تحت صحت مند بچوں کے مقابلے بھی منعقد کرائے گئے جس میں لوگوں نے بھر پور جوش و خروش کا مظاہرہ کیاڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر نے محکمہ بہبود آبادی کی اس کاوش کا سراہا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme