کرکٹ دیوانوں کیلئے اچھی خبر، پاکستان کے دورہ انگلینڈ کے معاملات طے

Published on May 16, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 162)      No Comments

لندن: (یواین پی) برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی ٹیم جولائی کے پہلے ہفتے میں چارٹر طیارے سے پہنچے گی، اخراجات انگلش بورڈ اٹھائے گا، تاہم کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیے گئے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ بارے پاکستان اور انگلش کرکٹ بورڈ کے درمیان ٹیلی کانفرنس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پاک انگلینڈ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کا دورہ کر سکتی ہے۔ پاکستان کے پچیس کرکٹرز ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ کے لیے انگلینڈ جائیں گے۔ پاک انگلینڈ بورڈز کا سیریز کو حتمی شکل دینے کے لیے فی الحال مذاکرات جاری رکھیں گے۔پاکستانی ٹیم چارٹر طیارے سے انگلینڈ پہنچے گی۔ پاکستان کا پچیس رکنی سکواڈ انگلینڈ جائے گا۔ چارٹر طیارے کے اخراجات انگلش بورڈ اٹھائے گا۔پاکستان ٹیم سٹیڈیم کے ہوٹل میں قیام کرے گی اور ستمبر میں انگلش ٹیم کیخلاف ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی جبکہ ٹیسٹ سیریز پانچ اگست سے شروع ہوگی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes