امریکہ میں کورونا کے باعث مزید 1200 سے زائد ہلاکتیں

Published on May 17, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 232)      No Comments

واشنگٹن (یواین پی) امریکہ میں کورونا کے باعث مزید 1200 سے زائد ہلاکتیں۔ گزشتہ کئی دنوں کی نسبت پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ہونے والی ہلاکتوں میں کمی ریکارڈ، اموات کی مجموعی تعداد 90 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جس کے ساتھ امریکہ بدستور کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں کافی آگے نکل چکا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے شکار مزید 1200 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ خبر ایجنسی نے جان ہاپکنز یونیورسٹی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکہ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی 1237 اموات کے بعد مہلک وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 88 ہزار 730 ہو چکی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 14 لاکھ 66 ہزار 682 ریکارڈ کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes