آم کے باغبانوں کو موسمی پیشین گوئی سے روزانہ کی بنیاد پر آگاہ رکھیں واصف خورشید

Published on May 17, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 187)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید نے کہاہے کہ فیلڈ فارمیشنز آم کے باغات کے اس اہم مرحلہ پر باغبانوں کی رہنمائی کے عمل میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی ہرگز نہ برتیں۔ آم کے باغبانوں سے روابط مزید بڑھائیں اور انہیں باغات کی بہتر نگہداشت کےلئے فنی رہنمائی کے سلسلہ میں جاری سرگرمیوں میں مزید تیزی لائیں تاکہ آم کی پیداوار اور کوالٹی میں اضافہ ممکن بنایا جاسکے کیونکہ بہتر کوالٹی اور زیادہ پیداوار کی بدولت ہی باغبانوں کے منافع کی شرح میں اضافہ یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ آم کے باغبانوں کو موسمی پیشین گوئی سے روزانہ کی بنیاد پر آگاہ رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکنیکل سکلڈ و دیگر لیبر کو آم کی برداشت، پراسیسنگ، گریڈنگ، پیکنگ اور ٹرانسپورٹیشن کے عمل کے دوران کورونا وائرس سے بچاﺅ کےلئے حفاظتی تدابیر بارے تربیت بھی فراہم کی جائے اور شائع شدہ لٹریچر کی کاپیاں بھی باغبانوں اور لیبر سپروائزرز میں تقسیم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں کورونا وائرس کی موجودہ وبائی صورت حال کے پیش نظر آم کی ایکسپورٹ کے حجم میں اضافہ کےلئے وفاقی حکومت کے تعاون سے برآمد کنندگان کو درپیش مسائل اور حائل رکاوٹیں دور کرنے کےلئے متعدد عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ ایکسپورٹرز کو سہولیات کی فراہمی سے بین الاقوامی منڈیوں میں زیادہ مقدار میں آم کی سپلائی کے مواقع حاصل ہوسکیں اور برآمدی ہدف باآسانی حاصل کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ پھلوں میںکنو کے بعد آم کی ایکسپورٹ سے سب سے زیادہ زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آم کی کاشت کے تمام اضلاع کی فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹوں میں تعینات متعلقہ شعبہ کے عملہ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ آم کے باغبانوں کو کسان پلیٹ فارم پر تمام ممکنہ سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کریں تاکہ مقامی مارکیٹ میں باغبانوں کو مڈل مین اور آڑھتی کے استحصال سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پھل کی مکھی کو غیر کیمیائی طریقوں سے کنٹرول کرنے بارے آگاہی فراہم کی جائے تاکہ برآمد کیا جانے والا پھل زہروں کے بقیہ اثرات سے محفوظ رہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes