ایم کیو ایم پر پابندی کیلئے علی زیدی نے آرمی چیف کو خط لکھ دیا

Published on August 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 435)      No Comments

1
کراچی(یو این پی)تحریک انصاف کراچی کے رہنما علی زیدی نے آرمی  چیف  جنرل راحیل شریف کو خط لکھ  کر متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کےمطابق علی زیدی نے پاک فوج کے سربراہ کو لکھے خط میں کہا ہے کہ فوج صرف پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی ہی نہیں بلکہ نظریاتی سرحدوں کی بھی محافظ ہے ۔جنرل ضیاالحق نے ایم کیو ایم بنائی، مشرف نے اسے مضبوط کیا اب یہ ذمہ داری جنرل راحیل شریف کی ہے کہ وہ اس ملک دشمن جماعت پر پابندی عائد کریں ۔  فاروق ستار کا الطاف حسین سے اعلان لاتعلقی قوم کی آنکهوں میں دهول جهونکنے کے مترادف ہے ۔ علی زیدی نے کراچی میں دہشت گردی کی روک تهام اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف  میجر جنرل بلال اکبر کی قیادت میں جاری رینجرز آپریشن کو بھی  سراہا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes