سستی بجلی پر انحصار، 4 تھرمل پاور پلانٹ بند

Published on November 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 551)      No Comments

3
اسلام آباد(یو این پی) وزارت پانی و بجلی نے 4 تھرمل پاور پلانٹ بند کر دئیے جس کا مقصد مہنگے پاور پلانٹ کی بجائے سستی بجلی پر انحصار کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت نے موسم کی تبدیلی اور بجلی کی مانگ میں کمی آتے ہی تھرمل پاور پلانٹس کو بند کر دیا ہے، رواں سال جون میں ملک کی بجلی کی ضرورت 22000 میگاواٹ تھی اور حکومت کے پاس 17000 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش موجود تھی لیکن اب بجلی کی ضرورت 12000 میگاواٹ ہے اور حکومت نے 7000 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے تھرمل پاوز کو بند کر دیا ہے تاکہ بجلی کا 2000 میگاواٹ کا فرق برقرار ہے کیونکہ اگر ضرورت کے مطابق اور صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی گئی تو اس سے سرکل ڈبٹ(گردشی قرضہ) میں خاطر خواہ اضافہ ہو جائے گا اور آنے والے دنوں میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر جائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme