ظلم کی انتہا، بھارتی فوج نے کشمیریوں کے 15 گھر نذرِ آتش کردیے

Published on May 21, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 311)      No Comments

سری نگر (یو این پی) قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر ظلم کی انتہاء کردی، کشمیریوں کے 15 گھر نذرِ آتش کردیے۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت کے9 لاکھ عسکری اہلکارکشمیریوں پر ستم ڈھا رہےہیں۔ کل ان قابض فوجیوں نےسری نگر میں 15 گھرنذرآتش کردیے۔ہندوتوا پر ایمان رکھنےوالی قابض مودی سرکارچوتھےجینیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتےہوئے آبادی کاتناسب بدلنےکیساتھ مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کی مرتکب ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا ” میں دوبارہ دہرا رہا ہوں کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری قتلِ عام سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے بھارت کی جانب سے ایک جعلی کارروائی (فالس فلیگ آپریشن) کے امکانات نہایت روشن اور واضح ہیں۔”

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog