امید ہے شکست خوردہ عناصراپنی شکست سے کچھ سیکھیں گے، مریم نواز

Published on November 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 311)      No Comments

444
ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلانے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی،ٹوئیٹر پر پیغام
اسلام آباد (یو این پی) وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلانے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی، امید ہے شکست خوردہ عناصراپنی شکست سے کچھ سیکھیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے بائیس اپریل کو ہی سپریم کورٹ سے کمیشن بنانے کی درخواست کردی تھی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلانے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کی عزتیں اچھالنے سے کبھی عزت نہیں ملتی، جبکہ سازشیں کرنے سے کبھی کامیابی نہیں ملتی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes