پاکستان میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی

Published on May 24, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 154)      No Comments

کراچی (یو این پی)پاکستان میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا جس کے بعد ملک بھر میں 24 مئی بروز اتوار عیدالفطر منائی جائے گی۔عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئر مین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کےعلاوہ زونل کمیٹی ممبران، محکمہ موسمیات ، نیوی اور سپارکو کے افسران کے ماہرین بھی شریک ہیں۔ مفتی منیب الرحمن کا کہنا تھا کہ اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں مفتی ابراہیم قادری، مفتی عارف سعید، مولانا عابد عبید اللہ، مولانا محمد ظفر، مولانا حافظ عبدالمالک، علامہ پیر سیّد شاہد علی گیلانی، غلام مرتضیٰ سمیت نیوی کمانڈر منظور احمد نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy