ہم مادر وطن کے دفاع کیلیے پرعزم طریقے سے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے، سربراہ پاک فوج

Published on May 26, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 209)      No Comments

راولپنڈی(یواین پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر عید انتہائی سادگی سے منا رہی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کے پونا سیکٹر کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف نے عید کا دن اگلے مورچوں پر جوانوں کے ساتھ گزارا، پاک فوج کے سربراہ نے ملک میں قیام امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے کورونا وائرس وبا سمیت ملک کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے بھی دعا کی اور اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے خطاب بھی کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے جوانوں کے پیشہ وارانہ مہارت اور آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی۔آرمی چیف نے بھارتی فورسز کی جانب سے خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دینے جوانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے جوان دفاع وطن کی خاطر گھروں سے دور خدمات سرانجام دے رہے ہیں، ہم مادر وطن کے دفاع کے لیے پرعزم طریقے سے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے، پاک فوج کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر عید انتہائی سادگی سے منا رہی ہے۔اس سے قبل پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے ’’آئی ایس پی آر ‘‘ کی جانب سے کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے پوری قوم کو عید الفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہم موجودہ چیلنجز سے عہدہ برآں ہونے کے لیے اللہ سے رہنمائی اور رحمت کے طالب ہیں۔رواں برس عید اس موقع پر آئی ہے جب پوری دنیا کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے اور پاکستان میں بھی ایک ہزار سے زائد افراد جانوں کی بازی ہار گئے اور 54 ہزار سے زائد متاثر ہیں جب کہ لاہور سے کراچی پہنچنے والے پی آئی اے کے طیارے کے رہائشی علاقے پر گرنے سے 90 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔یہ خبر بھی پڑھیں : ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہےایسے کٹھن اور آزمائش کے وقت پر پاک فوج کے جوانوں کے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے روک تھام اور طیارہ حادثے میں امدادی کاموں میں پراول دستے کا کردار ادا کیا جس کے لیے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ خصوصی ہدایات بھی کی تھیں۔ طیارہ حادثے کے باعث ملک بھر میں عید سادگی سے منائی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog