معروف قوال امجد صابری کی والدہ انتقال کرگئیں

Published on May 28, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 248)      No Comments

کراچی(یواین پی) معروف قوال شہید امجد صابری کی والدہ اصغری بیگم کراچی میں انتقال کرگئیں ان کی تدفین جمعرات کو پاپوش نگرقبرستان میں ہوگی ۔معروف قوال مرحوم غلام فرید صابری کی بیوہ اور شہید امجد صابری کی والدہ اصغری بیگم کی عمر 85 برس تھی۔ان کے چھوٹے صاحبزادے طلحہٰ فرید صابری کے مطابق والدہ کی طبیعت کئی روز سے خراب تھی۔ تدفین لندن میں مقیم بڑے بیٹے ثروت صابری اور بیٹی کی بیرونِ ملک سے وطن واپسی پر ہوگی۔طلحہ صابری کے مطابق ان کی والدہ کی نماز جنازہ گھر کے قریب واقع فرقانیہ مسجد لیاقت آباد میں ادا کی جائیگی جبکہ تدفین پاپوش نگر قبرستان میں ہوگی۔واضح رہےکہ اصغری بیگم سن 2016 میں اپنے بیٹے امجد صابری کے قتل کے بعد قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لئے سرکردہ رہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题