حکومت نے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے پر غور شروع کر دیا

Published on May 29, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 297)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) حکومت نے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے پر غور شروع کر دیا، وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں غور و فکر کیا جا رہا ہے، بیرون ملک سےآنیوالی پروازوں پر صوبوں کو زیادہ خدشات ہیں، جبکہ علاقائی پروازیں بند نہیں ہوئیں اور نہ ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلاو کے باعث بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بند کر دیا گیا تھا۔کئی ہفتے گزرنے کے بعد بھی کمرشل پروازوں کیلئے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن شروع نہیں کیا گیا۔ تاہم عید سے قبل اندرون ملک پروازوں کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کر دیا گیا تھا۔ اب وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے بین الاقوامی پروازوں کی دوبارہ بحالی کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes