سابق وزیراعظم ملائیشیا مہاتیر محمد کیخلاف بڑی بغاوت

Published on May 29, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 186)      No Comments

کوالالمپور (یواین پی) سابق وزیراعظم ملائیشیا مہاتیر محمد کیخلاف بڑی بغاوت، اپنی ہی جماعت کے وزیراعظم کو غدار قرار دینے اور اپوزیشن جماعتوں کیساتھ ہاتھ ملانے کے بعد انہیں حکمراں جماعت سے نکال دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 2018 میں ملائیشیا کے وزیراعظم منتخب ہونے اور پھر فروری میں مستعفی ہو جانے والے مہاتیر محمد کے خلاف ان ہی جماعت میں بغاوت کی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ مہاتیر محمد نے اپنی ہی جماعت برساتو سے تعلق رکھنے والے ملائیشیا کے موجودہ وزیراعظم محی الدین یاسین کیخلاف اعلان بغاوت کیا تھا۔ مہاتیر محمد نے محی الدین یاسین پر ان سے غداری کرنے کا الزام عائد کیا، جبکہ وہ پارلیمنٹ میں حکمراں جماعت کا ساتھ چھوڑ کر اپوزیشن کیساتھ جا بیٹھے۔اس تمام صورتحال میں ملائیشیا کی حکمراں جماعت نے اپنے بانی مہاتیر محمد اور ان کے ساتھیوں کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔اس وقت ملائیشیا کے وزیراعظم محی الدین یاسین حکمراں جماعت کے صدر بھی ہیں۔ ان ہی حکم پر مہاتیر محمد اور ان کے ساتھیوں کو پارٹی سے نکالا گیا ہے۔ مہاتیر محمد نے رواں برس فروری کے ماہ میں مستعفی ہونے کے بعد دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کیا تھا، تاہم ان کے ساتھی محی الدین یاسین نے ان سے غداری کی اور کرپشن مقدمات کا سامنے کرنے والے سابق ملائیشین وزیراعظم نجیب رزاق کے اتحاد یونائیٹڈ مالے نیشنل آرگنائزیشن سے ہاتھ ملا کر خود نئے وزیراعظم بن بیٹھے۔ تب سے محی الدین یاسین اور مہاتیر محمد کے درمیان سیاسی کشیدگی جاری تھی، جس کا نتیجہ اب مہاتیر محمد کی پارٹی رکنیت ختم کر دیے جانے کی صورت میں سامنے آیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes