فیس بک پر ایک دن میں ایک ارب صارفین

Published on August 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 514)      No Comments

77
کیلیفورنیا(یو این پی) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کو ایک دن میں پہلی مرتبہ ایک ارب انسانوں نے استعمال کیا۔ فیس بک کے بانی مارک زوکر برگ نے اس پیش رفت کو ایک انتہائی اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ پیر کے روز دنیا کا ہر ساتوں شخص فیس بک پر لاگ اِن ہوا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پیش رفت پر وہ بہت خوش ہیں کیونکہ فیس بک کے صارفین کو اس پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے خیالات بیان کرنے کی ہر طرح کی آزادی ہے۔ دنیا بھر میں تقریباً ڈیڑھ ارب انسان اس سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ کو استعمال کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes