ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ٹڈی دل نے فصلیں اور سبزیاں برباد کر دیں

Published on May 30, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 214)      No Comments

ملتان: (یواین پی) محکمہ زراعت نے ہیلپ لائن بنا کر جان چھڑا لی، کاشت کار اپنی مدد آپ کو تحت ٹڈیوں کو بھگانے پر مجبور ہیں۔تفصیل کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں 78 لاکھ ایکڑ رقبے پر مختلف فصلیں کاشت کی گئی ہیں جن میں کپاس، کماد، چارہ جات اور سبزیاں بھی شامل ہیں۔گزشتہ کئی روز سے فصلوں پر ٹڈی دل کا حملہ مزید شدید ہو گیا ہے جس کیلئے محکمہ زراعت کے اقدمات صرف زبانی جمع خرچ ہیں۔ فصلوں کو نقصان پہنچنے پر کاشتکار سخت پریشان ہیں۔محکمہ زراعت کا دعویٰ ہے کہ موجودہ صورتحال میں ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کیلئے مختلف محکموں کی ٹیمیں کاوشیں کر رہی ہیں۔ کاشتکاروں کا واٹس ایپ گروپ بنا کر ہیلپ لائن نمبر جاری کر دیا ہے جس پر کال کی صورت میں کاشتکاروں کی مدد کر رہے ہیں۔تاہم صورتحال یہ ہے کہ ہیلپ لائن نمبر پر کال موصول نہیں کی جا رہی۔ کاشتکار اپنی مدد آپ کے تحت ہی کھیتوں سے ٹڈی دل کو بھگانے میں مصروف ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes