پیپلزپارٹی کا رمضان المبارک میں بھرپور سیاسی سرگرمیوں کا پروگرام

Published on May 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 188)      No Comments

لاہور(یواین پی)پیپلزپارٹی نے رمضان المبارک میں بھی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے کا پلان بنالیا، آصف زرداری یکم رمضان کو لاہور میں افطار پارٹی سے خطاب کریں گے جبکہ بلاول بھٹو پہلا ہفتہ لاہور میں گزاریں گے۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کی زیر صدارت ضلعی صدور کا اجلاس لاہور میں ہوا، قمر زمان کائرہ نے عہدیداروں کو رمضان میں افطار پارٹیوں کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی۔قمر زمان کائرہ نے بتایا کہ رمضان میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو افطار پارٹیوں سے خطاب کریں گے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی رمضان کا پہلا ہفتہ لاہور جبکہ فیصل آباد ڈویژن میں 2 دن گزاریں گے، وہ جڑانوالہ میں بھی استقبالیہ سے خطاب کریں گے۔اس موقع پر قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پارٹی چھوڑ کر جانیوالے عزت نہیں کما سکیں گے، آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی اپنی جگہ بنالے گی، ممبر سازی مہم کی کامیابی ظاہر کرتی ہے کہ عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme