جھوٹ بول کر بھاگی ہوئی شخصیت سے کیا خوف: شہباز گل کا مریم نواز کو جواب

Published on May 31, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 191)      No Comments

لاہور: (یواین پی) مریم نواز کے بیان پر ڈاکٹر شہباز گل نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ‏جھلک ضرور دکھائیں بار بار دکھائیں عوام کو پتہ چلتا ہے، میاں صاحب کبھی بھی بیمار نہیں تھے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ عوام سے اداروں سے جھوٹ بولا گیا۔ اخلاقیات کا لیول یہ ہے کہ پہلے دبا کر جھوٹ بولا جاتا ہے پھر اس پر ناز کیا جاتا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ ‏ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے! محترمہ آپ شدید غلط فہمی کا شکار ہیں، عوام تصویر کو دیکھ کرغصے میں ہیں کہ کس طرح ایک سند یافتہ مجرم نے نظام کا مذاق اڑایا اور فرارہوگیا، تصویر نے ثابت کردیا کہ آپکا ہر بیان جھوٹ پر مبنی ہوتا ہے۔ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ آپ کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں تھی ؟ آپکو تو اس جھوٹ پر بھی فخر ہو گا۔ زلزلہ زدگان کا مال لوٹا، جعلی ٹی ٹی اور سرکاری ٹھیکیداروں سے ذاتی اکاونٹ میں کک بیک لئے۔ بیماری کا جھوٹ بول کر لوگوں کی ہمدردی سمیٹی اس پر بھی ناز ہو گا۔‏نواز شریف کے خوف سے متعلق انہوں نے مزید کہا کہ ایک جھوٹ بول کر بھاگی ہوئی شخصیت سے کیا خوف ہو سکتا ہے، خوفزدہ تو وہ ہیں جن کہ بیٹے سمدھی بھتیجے لوٹ مار کے مقدمات میں مفرور ہیں، آپ لوگ اللہ کی سزا سے ڈریں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题