عامر کی ناقص بولنگ کا سلسلہ دراز

Published on January 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 383)      No Comments

6
 سڈنی: (یو این پی) فاسٹ بولر محمد عامر کی ناقص بولنگ کا سلسلہ دراز ہونے لگا جب کہ وہ سیریز میں مسلسل 60 اوورز کرنے کے باوجود ایک بھی وکٹ نہیں لے سکے۔ محمد عامر نے آخری مرتبہ برسبین ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ڈیوڈ وارنر کو آؤٹ کیا تھا، عامر کو پہلی بار مسلسل 2 ٹیسٹ میچز میں خالی ہاتھ رہنے سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے۔ کوچ مکی آرتھر نے تسلیم کیا کہ لیفٹ آرمر سڈنی ٹیسٹ میں آف کلر رہے، انہوں نے کہا کہ جب عامر وکٹیں لیں تو ایک ساتھی کئی شکار کرتے ہیں، میرے خیال میں وہ میلبورن میں غیر معمولی رہے مگر یہاں پر آف کلر ثابت ہوئے، انہوں نے خود بھی یہ بات گزشتہ شب تسلیم کی، ویسے بھی ہم ایک بولنگ یونٹ کے طور پر حریف سائیڈ پر دباؤ ڈالنے میں ناکام رہے ہیں، میں عامر کے حوالے سے زیادہ پریشان نہیں ہوں، وہ ایک کوالٹی بولر ہیں اور بہت ساری وکٹیں لیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes