لاہور: محکمہ موسمیات نے جمعہ اور ہفتہ کو بارش کی پیشگوئی کردی

Published on June 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 212)      No Comments

لاہور(یو این پی)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں دونوں روز ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش ہو سکتی ہے۔جمعرات کے روز تیز ہواؤں کے باعث لاہور کا درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ فیصل آباد، بہاولنگر، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ہارون آباد اور کاہنہ سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔صوبہ سندھ میں عمرکوٹ شہر سمیت پتھورو، بچابند، ڈھورو نارو، صوفی فقیر اور شادی پلی سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں مٹی کا طوفان آیا۔دوسری جانب کراچی اس وقت شدید گرمی کی لپٹ میں ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج غروب ہونے کے بعد طوفانی ہوائیں شہر میں داخل ہونگی۔کراچی میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان 60 سے 65 فیصد ہے۔ طوفانی ہواؤں کا سلسلہ 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہو کر دو گھنٹے جاری رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش چکوال 11، فیصل آباد 09، ٹوبہ ٹیک سنگھ 05، اسلام آباد ائیرپورٹ 03، نورپور تھل، مری 02، دیر اور کاکول 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题