اس بار بجٹ خسارے کا ہوگا، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائیں گے: وزیر خزانہ خیبرپختونخوا

Published on June 6, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 247)      No Comments

پشاور: (یواین پی) خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ اس بار صوبائی بجٹ خسارے کا ہوگا، عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائیں گے۔پشاور میں مشیر اطلاعات اجمل وزیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس سال صوبے کو سو ارب کا نقصان ہوا ہے لیکن اس کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کیلئے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اس بار بجٹ میں صحت کے شعبے کو زیادہ ترجیح دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے آئندہ مالی سال کا بجٹ رواں ماہ 19 جون کو پیش کیا جائیگا۔ اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام اراکین کے ایک ہفتہ قبل کورونا کے ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes