بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی پاکستان آئے حکام سے ملے اور واپس لوٹ گئے

Published on December 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 276)      No Comments

news-1451055573-6507_largeلاہور (یواین پی) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی وزیراعظم  نوازشریف سے جاتی امرا میں مختصر ملاقات کے بعد نئی دہلی کیلئے روانہ ہو گئے ہیں اور وزیراعظم نوازشریف بھارتی ہم منصب کو خود لاہور ایئرپورٹ پر بھارت روانگی کیلئے الوداع کہہ کر آئے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جہاں خود وزیراعظم نوازشریف نے اپنے ہم منصب کا پرتپاک استقبال کیا، یہ کسی بھی بھارتی وزیراعظم کا گیارہ سال بعد پہلا دورہ ہے ، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔ نریندرامودی کیساتھ ایک سو بیس ارکان پر مشتمل وفد بھی موجود ہے جو دوطیاروں کے ذریعے یہاں پہنچے ہیں جس کے بعد بذریعہ ہیلی کاپٹر وزیراعظم نوازشریف کی ذاتی رہائش گاہ رائیونڈ جاتی امرا پہنچے اور مختصر ملاقات کی اور رخصت سے قبل وزیراعظم نوازشریف کی والدہ سے بھی ملاقات کی  ۔بھارتی وزیراعظم نریندر مو دی نے لاہور میں تقربیاً ڈیڑھ گھنٹہ قیام کیا اور انہوں نے واپسی پر پاکستانی حکام کا مہمان نوازی کا شکریہ بھی ادا کیا۔مودی نے ناشتہ کابل میں کیا،  لنچ لاہور میں اور ڈنر دہلی میں کریں گے۔

اس سے قبل ٹوئیٹرپر اپنے ایک پیغام میں نریندرا مودی نے لکھاکہ ’وزیراعظم نوازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہواہے اور اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ، آج سہ پہر کے بعد لاہور میں وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی طرف دیکھ رہاہوں ، دہلی واپسی پر لاہور میں رکوں گا‘۔
وزیراعظم ہاﺅس کے ترجمان کاکہناتھاکہ مودی اور نوازشریف کے درمیان مختصرملاقات ہوگی جس دوران پاک بھارت تعلقات اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال ہوگا، طیارہ کچھ دیر میں لاہور اترے گا اور یہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔
 

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes