سانحہ تھر کی ذمہ دار سند ھ حکومت ہے میاں محمد یار کموکا

Published on March 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 350)      No Comments

\"kamoka
ہارون آباد(یواین پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و سابق ٹکٹ ہولڈر میاں محمد یار کموکا نے میڈیاکلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھر کے بد ترین قحط اور موت کے رقص کی ذمہ داری پی پی پی کی جاگیردار ی پر مشتمل جاگیردارانہ ذہنیت کی حامل قیادت کی غریب عوام کو پسماندہ رکھ کر انہیں جدید دور کے شعور و بیداری سے دور رکھ کر اپنے اقتدار اور سیٹوں کو کو پکی رکھنے کی سیاسی چالوں کا ثبوت ہے المناک امر ہے کہ ایک جانب سندھ وڈیرے انوکھے لاڈلے کی خواہش اور فرمائش پر سندھی ثقافت کے نام پر سرکاری خزانے سے اربوں روپے لٹا کر رقص و سنگیت کی محفلیں سجا رہے تھے تو دوسری جانب ان کی غریب رعایا کے کمسن بے بس بچے تھر کے صحرا میں سسک سسک کر پانی اور دوائی کو ترس کر بے بسی کو موت کو گلے لگا رہے تھے اکیسیوں صدی کے جدید دور میں بھی ماضی کی تاریخی حقیقت ایک بار پھر زندہ ہو گئی کہ روم جل رہا تھا اور نیرو بانسی بجا رہاتھا یہاں سامنے آیا کہ کہ تھر موت کے منہ میں جارہا تھا اور جدید دور کا نیرو المعروف سپر مین ثقافت کے نام پر سرکاری خزانے کو لٹا رہا تھا سندھی ثقافت کا نام نہاد جشن منانے والوں نے غریب سندھی ہاریوں کو زندہ درگور کر دیا وزیر اعلی نے سندھ جب دلاسہ دینے کے لیے دورے کا اہتمام کیا تو وزیر اعلی اور وزراء اور پی پی پی کے جیالوں کی فوج ظفر موج بوفے کھابے اڑاتی رہی مگر تھر کے بچے لقمے لقمے کو ترس ترس کر مرتے رہے تھر کو موت کا کنواں بنانے والے پی پی پی کے سندھ میں حکمران ہیں جو عوام کو ان کے حقوق دینے کے لیے تیار نہیں ہیں کیونکہ ان کی وڈیرہ سیاست کا مرکزی نکتہ یہی ہے کہ غریب عوام کو جہالت میں رکھو تاکہ وہ غلامی میں رہیں ۔انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی اس منافقانہ اور عوام کش سیاست کے برعکس وزیر اعظم پاکستان اور قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف نے تمام مصروفیات تر ک کر کے تھر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے وہاں کا موثر دورہ کیا اور تھر کے عوام کے لیے فی الفور ایک ارب روپے کے فنڈز اور ضروریات زندگی کا عملی اجراء کر کے ان بے بس انسانوں کے دکھوں کا مداوا کرنے کی کوشش کی میاں محمد نوازشریف نے تھر میں کھانے کی دعوت کو مسترد کر کے تاریخی الفاظ اور تاریخی انقلابی عمل کا اظہار کیا کہ میں یہاں دعوتیں اڑانے نہیں آیا بلکہ اپنے بھوکے بھائیوں اور بہنوں اور بچوں کو غذا فراہم کرنے کے مشن پر آیا ہوں میری دعوت کی بجائے اس رقم کو فوری طور پر ان بے بس بچوں کی غذائی ضروریات پر لگایا جائے پی پی پی کے بلاول زرداری تھر میں قہقہے لگاتے رہے اور انگریزی میں بچوں سے باتیں کر کے سندھی اور قومی روایات کا مذاق اڑاتے رہے مگر میاں محمد نواز شریف سندھی عوام کے مسیحا بنے ہیں اور یہی فرق مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کی سیاست میں ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog