اوپن یونیورسٹی نے ای ٹیوٹر کی خدمات اپنی ویب سائٹ پر فراہم کردیں

Published on January 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 719)      No Comments

150px-Allama_Iqbal_Open_University_logoاسلام آباد (یواین پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے آن لائن تعلیم کے فروغ کے لئے الیکٹرانک تربیتی گائیڈ/ای ٹیوٹر تیارکرکے اپنی ویب سائٹ پر فراہم کردیں۔ اس الیکٹرانک گائیڈسے طلبہ اپنی رہائش گاہ پر رہتے ہوئے اپنی سہولت کے اوقات میں ای ٹیوٹر تربیتی گائیڈ سے رہنمائی حاصل کرکے اپنے کورس کی تکمیل کرسکیں گے۔الیکٹرانک ٹیوٹر کو اتنا آسان بنایا گیا ہے کہ ایک عام آدمی بھی اس سے مستفید ہوسکے گا۔ ای ٹیوٹر تربیتی گائیڈ کو ڈاکٹر داؤد خٹک ٗ ڈاکٹر زاہد مجید اور ڈاکٹر محمد سلیم نے تیار کیا ہے۔ تین رکنی کمیٹی اس تربیتی کورس کی بریفنگ ورکشاپس یونیورسٹی کے سات علاقائی دفاتر میں منعقد کرے گی ٗ جن میں پشاور ٗ مظفر آباد ٗ لاہورٗ ملتان ٗ اسلام آباد /راولپنڈی ٗ کراچی اور کوئٹہ شامل ہیں ۔اس سلسلے کی پہلی تربیتی ورکشاپ یونیورسٹی کے پشاور کیمپس میں منعقد ہوئی جس میں سینکڑوں ٹیوٹرروں کو خود وضاحتی دستاویز/گائیڈ کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی گئی۔ یونیورسٹی ہر سمسٹر میں ملک بھر سے 80۔ہزار ٹیوٹروں کی خدمات حاصل کرتی ہے ٗ روایتی فاصلاتی نظام تعلیم کو الیکٹرانک گائیڈز کے ذریعہ آہستہ آہستہ آن لائن اور ای لرننگ طریقہ تعلیم پر منتقل کیا جارہا ہے۔وائس چانسلر ٗ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے اس موقع پر کہا کہ اوپن یونیورسٹی بتدریج الیکٹرانک یونیورسٹی میں بدل دی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy