کراچی میں کورونا کیسز بڑھنے سے ہسپتالوں میں گنجائش ختم ہوگئی

Published on June 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 188)      No Comments


کراچی (یواین پی) کراچی میں کورونا کیسز بڑھنے کے باعث ہسپتالوں میں گنجائش ختم ہوگئی، بڑے ہسپتالوں کے باہرگنجائش ختم ہونے کے بینرز لگا دیے گئے،ان ہسپتالوں کے وارڈز، آئی سی یو مریضوں سے بھرگئے اور وینٹی لیٹرز بھی دستیاب نہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عیدالفطر کے بعد شہر قائد میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ شدید ہوگیا، جس کے باعث کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونے سے ہسپتالوں میں جگہ ختم ہونا شروع ہوگئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ کراچی میں کورونا علاج کے لیے مختص ہسپتالوں انڈس، ڈاؤ یونیورسٹی ہسپتال، اور آغا خان ہسپتال میں مزید مریضوں کی گنجائش ختم ہوگئی ہے۔ بڑے ہسپتالوں کے باہر بینرز آویزاں کیے گئے ہیں کہ یہاں پر کورونا مریضوں کیلئے مزید گنجائش نہیں ہے۔ہسپتالوں کے وارڈز، آئی سی یو مریضوں سے بھرگئے اور وینٹی لیٹرز بھی دستیاب نہیں۔ لواحقین کو بھی مزید مریض لینے سے انکار کیا جا رہا ہے۔تاہم ان ہسپتالوں میں مریضوں کے ٹیسٹ کرنے کی سہولت موجود ہے۔ واضح رہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7030 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 1475 نئے مریض سامنے آئے، اب تک صوبہ سندھ میں کل 333890 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور اس وقت صوبہ بھر میں 36364 کورونا کے مریض موجود ہیں۔ ان 1475 کیسز میں سے کراچی میں 990 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جن میں ضلع شرقی 366، ضلع وسطی 223، جنوبی 176، ملیر 87، کورنگی 90 اور ضلع غربی میں سے 48 کیسز سامنے آئے ہیں۔اسی طرح اندرون سندھ میں گھوٹکی میں 97، لاڑکانہ 64، حیدرآباد 59، سکھر 56، جیکب آباد 26، دادو 19، شکار پور 13،خیر پور 10،میر پور خاص 7، سانگھڑ 6، شہید بے نظیرآباد3، ٹھٹھہ 2، بدین، جام شورو ، قمبر ، کشمور ، عمر کوٹ میں سے 1۔1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے سروسز ہسپتال کراچی میں کورونا ہسپتال یونٹ قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے واٹر بورڈ کو اسپتال کو مزید ایک کنکشن دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题