عیدالفطر پر کہیں ٹھنڈی ہوائیں اور کہیں بارش کا امکان

Published on June 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 480)      No Comments

01
اسلام آباد(یواین پی) محکمہ موسمیات نے 5 جولائی کو شوال کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کر دی ہے جبکہ عید الفطر پر سہانے موسم کی نوید بھی سنائی ہے اور کہا ہے کہ خوشی کے اس دن ملک بھر میں کہیں بارشیں برسیں گی تو کہیں ٹھنڈی ہوائیں چلیں گے۔ ڈی جی میٹ ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق چاند کی سائنسی پوزیشن کے مطابق شوال کا چاند پانچ جولائی کو دکھائی دے گا اور یکم شوال چھ جولائی کو ہونے کے امکانات روشن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر شوال کا چاند دیکھا جا سکے گا۔ ڈاکٹر غلام رسول نے کہا ہے کہ پری مون سون بارشیں اپنے اختتام کی جانب گامزن ہیں اور ملک بھر میں 27 جون سے مون سون کا باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مون سون کے دوران کراچی میں بھی خوب بارشیں برسیں گی جبکہ عیدالفطر کے موقع پر ملک بھر میں کہیں بارشیں ہوں گی تو کہیں ٹھنڈی ہوائیں چلیں گے اور مجموعی طور پر موسم ابر آلود رہے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题