چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا طالبہ کوجنسی طور پر ہراساں کئے جانے کا نوٹس، رپورٹ طلب کر لی

Published on September 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 180)      No Comments

کراچی (یواین پی)چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی نوابشاہ میں طالبہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا اور تحقیقات رپورٹ طلب کر لی۔واضح رہے کہ چند روز قبل یونیورسٹی طالبہ نے سوشل میڈیا پر جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کی شکایت کی تھی جس پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے نوٹس لے لیااور تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی۔عدالت نے ڈسٹرکٹ سیشن جج نواب شاہ، ڈی آئی جی ودیگرسے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر تے ہوئے نوٹس جاری کر دیا،نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 3روزمیں تحقیقاتی رپورٹ کے ذریعے پیش ہوکرآگاہ کیاجائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog