ناموس رسالتؐ پر جان بھی قربان ہے:حمزہ شہباز

Published on May 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

لاہور(یواین پی)وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے 26اپریل 2022 کو پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیاہے-انہوں نے کہاکہ جامع انکوائری کر کے حقائق سامنے لائے جائیں اورذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے- جس کسی نے بھی ایسا مراسلہ جاری کیا ہے وہ قانون کے مطابق سخت سزا کاحقدار ہے-انہوں نے کہا کہ ناموس رسالتؐ پر جان بھی قربان ہے اور یہ مراسلہ جاری کرنے والے ذمہ دار قرار واقعی سزا سے بچ نہیں پائیں گے-وزیراعلیٰ حمزہ شہبازکی ہدایت پر پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بورڈکی جانب سے تحریک انصاف کے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں جاری کردہ مراسلہ فوری طورپر واپس لے لیا گیاہے-انہوں نے کہاکہ کلاس نویں کی اسلامیات و سیر ت النبیؐ کی تعلیمات پر عمل روکنے کی خبر حقائق سے منافی ہے-کلاس نویں کی اسلامیات و سیرت النبی ؐ کی تعلیمات پر عمل جاری رہے گا اورکلاس نویں کی اسلامیات او رسیرت النبیؐ کی تعلیمات سے متعلق کتابوں کی اشاعت جاری رہے گی-ہماری حکومت کی جانب سے نہ کوئی ایسا مراسلہ جاری کیا گیا او رنہ ہی کلاس نویں کی اسلامیات و سیرت النبیؐ کی تعلیمات کو روکا گیاہے-واضح رہے کہ 26اپریل2022 کو پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار تھے جبکہ حمزہ شہباز نے 30اپریل کو وزارت اعلیٰ کے منصب کا حلف اٹھایا-مراسلے کو موجودہ صوبائی حکومت سے منسلک کرنا حقائق مسخ کرنے کے مترادف ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes