روزے کااصل مفہوم اپنی نفسانی خواہشات کواللہ ورسولﷺ کی مرضی کے تابع کرناہے۔صوفی مسعوداحمدصدیقی

Published on June 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 430)      1 Comment

Lasa
فیصل آباد (یواین پی)دورے حاضرکے عظیم روحانی پیشوا وتنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے لاثانی سیکرٹریٹ پر روزہ افطارکرواتے ہوئے مرکزی مجلس شوریٰ ودیگرشرکائے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ روزے کااصل مفہوم اپنی نفسانی خواہشات کواللہ ورسولﷺ کی مرضی کے تابع کرناہے،نمازپنجگانہ،سچ بولنا،رزق حلال کمانا ،وعدہ پوراکرنا،امانت ودیانت جیسے اخلاق حسنہ اداکرنے سے ہی روزے کے اصل فیوض وبرکات عطاہوتے ہے۔انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے بعد بھی اگر کوئی شخص ان اعمال صالحہ پر مستقل مزاجی سے کاربندرہتاہے تو ایسے ہی صالحین کیلئے بشارتیں دی گئی ہیں کہ ان کو بغیر حساب کتاب کے باب الریان سے جنت میں داخل ہونے کی اجازت عطا فرمائی جائیگی،اورایسے صالحین کوان کی اعمال صالحہ کی وجہ سے خود خداوند قدوس اپنی مرضی اورشان کریمی کیمطابق اتنا نوازتاہے کہ یہ برگزیدہ ہستیاں مقام رضا کوپالیتی ہیں۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہاکہ روزے کی حالت میں جب ہم نماز نہیں چھوڑ سکتے ،جھوٹ نہیں بول سکتے،رزق حرام نہیں کھاسکتے،بہتان نہیں لگاسکتے،غیبت نہیں کرسکتے ،اپنے ہاتھ،پاؤں اورزبان کوغلط کاموں میں نہیں لگاسکتے، یہی توروزے کی حالت میں امت محمدیہ ﷺ کوتربیت دی جارہی ہے کہ رمضان المبارک گزرنے کے بعد بھی یہ کام نہیں کرنے جوروزے کی حالت میں منع کردئیے گئے تھے،اگر کوئی شخص باز نہیں آتا تو ایسے لوگوں کے بارے میں وعیدیں بھی آچکی ہیں کہ ان کے بھوکے ،پیاسے رہنے سے اللہ تعالیٰ کوکوئی غرض نہیں اوران کی دکھاوے کی نمازیں بھی ان کے منہ پر ماردی جائیں گی۔گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی لاثانی سیکرٹریٹ پرماہ رمضان المبارک کے مقدس ایام میں سحری وافطاری،نماز پنجگانہ اورنماز تراویح کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں،جہاں روزانہ سینکڑوں لوگ شریعت مطاہرہ پر عمل کرتے ہوئے بھرپورفیوض وبرکات حاصل کررہے ہیں،اس موقع پرصدیقی لاثانی سرکارنے افطاری کرواتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعاکی کہ یا اللہ ہمیں اپنے پسندیدہ کام کرنے کی سعادت عطا فرمااورہماری نیک ،جائز حاجات کوپورافرما۔آمین

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    WHAT E QUICK RESPONSE DR SAHIB,ALLAH TAALA JALLAY SHANOHO AP KI ELMO UMAR MAINB BARKATAIN ATTA FERMAY AMEEEN.
    WITH BEST WISHES.
    LASANI MEDIA





WordPress Blog

WordPress Blog