خودمختار افغانستان کیلئے ہرممکن تعاون کرینگے:آرمی چیف، صدر اشرف غنی سے ملاقات

Published on June 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 151)      No Comments

کابل: (یواین پی) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کے دورے کے دوران صدر اشرف غنی اور ہائی پیس کونسل کے سربراہ عبد اللہ عبد اللہ سے ملاقات کی ہے جس میں اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈا ئریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آرمی چیف ایک روزہ دورے پر افغانستان پہنچے جہاں ان کی ملاقات اشرف غنی اور ہائی پیس کونسل کے سربراہ عبد اللہ عبد اللہ سے ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان امور سفیر محمد صادق بھی پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ تھے۔پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا کہ آرمی چیف کےدورے کے دوران ملاقاتوں میں افغان امن عمل پر پیش رفت پر غور کیا گیا جبکہ افغان قیادت میں امن عمل میں سہولت دینے کے لیے ضروری اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے افغان قیادت کے ساتھ ملاقات کے دوران تجارت اور روابط بڑھانے میں سہولت دینے کے اموربھی زیر غور آئے۔ملاقاتوں کے دوران اتفاق کیا گیا کہ پاکستان سے مقررہ وقت میں افغان مہاجرین کی باعزت واپسی حالت معمول میں لانے کا اہم ذریعہ ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes