ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کی نمائش

Published on March 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 475)      No Comments

\"5\"
لاہور ۔۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر ذاکر خان نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی فٹ ہیں،شاہد آفریدی کوتھوڑافٹنس مسئلے کاسامناہے تاہم وہ بھی بہت جلدفٹ ہوجائیں گے ۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شاہد آفریدی 14مارچ کو ٹیم کے ہمراہ بنگلہ دیش روانہ نہیں ہوں گے بلکہ وہ فزیو تھراپسٹ کی ہدایت کے مطابق آرام کررہے ہیں اوروہ 17مارچ کو بنگلہ دیش جائیں گے ۔ذاکر خان نے کہاکہ پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ کے اراکین ظہیر عباس ،شعیب محمد ،محمد اکرم اچھا کام کررہے ہیں اور ٹیم کی ایشیا کپ میں اچھی پرفارمنس میں ان کا بھی اہم کردار ہے ۔ایک سوال پر ذاکر خان نے بتایا کہ میچ پرفارمنس میں کوچ ،کپتان اور کھلاڑیوں کا کردار ہوتا ہے،منیجر کا نہیں ۔وہ کھلاڑیوں میں ڈسپلن ضرور رقائم رکھیں گے لیکن ان کے پیچھے ڈنڈا لے کر نہیں بھاگیں گے ۔انہوں نے کہاکہ وہ کسی بھی میڈیا گروپ کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کرتے ۔بعد میں  پی سی بی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کی نمائش بھی کی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes