سعودی عرب کا کھیلوں کی سرگرمیوں پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

Published on June 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 132)      No Comments


ریاض (یواین پی) سعودی عرب کا کھیلوں کی سرگرمیوں پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان، مملکت میں 21 جون سے کھیلوں کے ایونٹ کے انعقاد کی اجازت ہوگی، تاہم تماشائی اسٹیڈیمز کا رخ نہیں کر سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے کرونا وائرس پھیلاو کے باوجود مملکت میں کھیلوں کی سرگرمیاں پھر سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ سعودی وزارت کھیل نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں 21 جون سے کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارۃ سے شروع کرنے کی اجازت ہوگی۔ جبکہ 4 اگست سے کلبز کو مقابلوں کے انعقاد کی بھی اجازت ہوگی۔ تاہم کرونا وائرس خطرات کے پیش نظر، احتیاطی تدابیر کے طور پر کسی بھی اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سعودی وزارت کھیل کا کہنا ہے کہ سعودی اولمپک کمیٹی اور اسپورٹس فیڈریشنز کیساتھ مل کر تمام صورتحال پر نظر رکھی گئی ہے۔کوشش ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کی جائیں۔ تمام کھیلوں سے وابستہ کلبز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد احتیاطی تدابیر پر عمل کو یقینی بنائیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ ماہ کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے لگائے گئے لاک ڈاون کو نرم کر دیا تھا۔ سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں کرفیو جیسی سخت پابندیاں ختم کی جا چکی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes