راولپنڈی میں دھماکا‘ایک ہلاک 15زخمی

Published on June 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 186)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی) راولپنڈی کے علاقے صدر کینٹ کے تجارتی علاقہ کوئلہ سینٹرمیں بم دھماکے میں ایک شہری جاں بحق اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے‘ترجمان راولپنڈی پولیس سب انسپکٹر سجاد الحسن نے بتایا کہ کباڑی بازار چھوٹا بازار میں کارنر فوڈ کے نزدیک دھماکا پوا فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہ ہوسکی تاہم سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے تفتیش کررہے ہیں.ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں ایک بزرگ اور 3 بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہیں اور ایک شہری جاں بحق ہوگئے اور بڑے پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچا ہے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے. ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل سکواڈ بھی جائے وقوع پر پہنچ گیا ہے جبکہ علاقے کو سیل کرکے چیکنگ شروع کردی گئی ہے کہ کہیں کوئی اور بم بھی تو وہاں موجود نہیں؟ .سجادالحسن نے بتایا کہ سی پی او راولپنڈی احسن یونس پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا‘ جاں بحق شہری کی شناخت عارفین ولد اکرام کے نام سے ہوئی جو ٹینچ کا رہائشی تھا جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا.پولیس ترجمان نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خیز مواد بجلی کے کھمبے کے ساتھ نصب کیا گیا تھا، فرانزک سائنس لیب اور تفتیشی ٹیمیں بھی موقعے سے شواہد اکٹھے کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ دھماکا دہشت گردی کی مذموم کوشش ہے. ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر عبدالرحمن کے مطابق بارودی مواد قریب واقع بجلی کے کھمبے میں نصب تھا جس کے پھٹنے سے دھماکا ہوا‘انہوں نے بتایا کہ جاں بحق شخص کی شناخت عارفین کے نام سے ہوئی جو ریڑھی لگاتا تھا‘پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش ہر پہلو سے کی جائے گئی اور تمام تر ذرائع اور وسائل کو استعمال کیے جائیں گے.

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy