وفاقی بجٹ میں بجلی صارفین کی سبسڈی میں111ارب روپے کمی کردی گئی

Published on June 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 234)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وفاقی بجٹ میں بجلی صارفین کی سبسڈی میں111ارب روپے کمی کردی گئی، کےالیکٹرک کی سبسڈی میں 34 ارب روپے اور دیگر بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے صارفین کیلئے سبسڈی میں77 ارب روپے کی کٹوتی کردی گئی، جبکہ دیگر بجلی صارفین کیلئے نظرثانی شدہ سبسڈی201 ارب سے کم کرکے 124ارب کردی گئی، یہ سبسڈی 300 یونٹس کے بجلی صارفین کو دی جاتی تھی۔بجٹ دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت نے بجٹ میں بجلی صارفین کی سبسڈی میں111ارب روپے کمی کردی ہے۔ جس میں کےالیکٹرک کی سبسڈی میں 34 ارب روپے اور دیگر بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے صارفین کیلئے سبسڈی میں77 ارب روپے کی کٹوتی کی گئی ہے۔ کےالیکٹرک کے سوا دیگر بجلی صارفین کیلئے نظر ثانی شدہ سبسڈی201 ارب روپے ہے۔یہ سبسڈی آئندہ مالی سال کیلئے 201 ارب روپے سے کم کرکے 124ارب روپے کردی ہے۔سبسڈی 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے گھریلو اور زرعی ٹیوب ویلز صارفین کو دی جاتی ہے۔ اس سبسڈی میں 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنیوالے فاٹا میں ضم شدہ علاقوں اور آزاد کشمیرکو بھی دی جاتی ہے۔ کےالیکٹرک صارفین کیلئے سبسڈی 59 ارب روپے سے کم کرکے ساڑھے25 ارب روپے کردی گئی ہے۔ جبکہ کےالیکٹرک کے300 یونٹ سے کم بجلی والے صارفین کیلئے25 ارب روپے کی سبسڈی 10 ارب کر دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog