کینیڈا میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی طبعیت ناساز،ہسپتال منتقل

Published on March 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 316)      No Comments


آئندہ 24 گھنٹے میں قادری کی طبیعت میں بہتری کی امید ہے،ڈاکٹرز
کینیڈا(یوا ین پی)کینیڈا میں ڈاکٹر طاہر القادری کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی ، ترجمان عوامی تحریک کے مطابق طاہرالقادری کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔لاہور میں موجود پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی جس پر انھیں ٹورنٹو کے مقامی ہسپتال داخل کرایا گیا ہے ، ڈاکٹر طاہرالقادری کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں ، ڈاکٹرز کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی طبیعت میں بہتری کی امید ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes