ذہنی معذور نوجوان سے پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے قاسم نوید قمر

Published on June 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 368)      No Comments

واقعہ میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا تاکہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں
ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ)وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے بحالی معذور افراد سید قاسم نوید قمر نے کہا ہے کہ ذہنی معذور نوجوان محسن صفی کھتری سے پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے جس میں ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی اس کیس تفتیش کو وسیع کرنے اور معذور و ذہنی متاثر خصوصی لوگوں سے ہونے والی زیادتی کے متعلق حکومت سندھ کی قانونسازی کے تحت کیس میں مزید شقیں شامل کی جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹھٹھہ میں اوباش نوجوانوں کی جانب سے ذہنی معذور نوجوان محسن صفی کھتری کی رہائشگاہ پہنچ کر متاثر نوجوان اور ان کے ورثاءسے واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں اور انہیں یقین دلایا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا تاکہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy