گرانفروشی کرنے پہ سخت کاروائی ہوگی ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عثمان علی

Published on June 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 345)      No Comments

گرانفروشی کرنے پہ سخت کاروائی ہوگی ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عثمان علی
اوکاڑہ (یو این پی )ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عثمان علی نے مختلف اشیاء ضروریہ کی رسد و طلب کی مساوی تقسیم اور اور مناسب نرخوں پر فراہمی اور دستیابی یقینی بنانے کے لئے اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے زیر دفعہ 3 قانونی نگرانی اشیاء خوردنی پنجاب 1958 اور زیر دفعہ 3 قانونی نگرانی قیمت اور انسداد ذخیرہ اندوزی منافع خوری 1977 کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے مختلف اشیاء ضروریہ کے ریٹ مقرر کر دیے ہیں جو فوری لاگو ہو چکے ہیں جن اشیاء کے ریٹ مقرر کیے گئے ہیں ان میں چینی 70 روپے فی کلو چنا سفید موٹا 107 چنا باریک سفید 89 روپے سیاہ موٹا 102 روپے چنا سیاہ باریک 97 روپے کلو دال مونگ (گوری)237 روپے کلو دال ماش دھلی ہوئی 202 روپے کلو دال ماش بغیر دُھلی ہوئی 177 روپے کلو دال مسور موٹی 127 روپے کلو دال مسور باریک 152 روپے کلو بیسن 112روپے کلو آٹا 20 کلو تھیلا با مطابق حکومتی ریٹ چاول باسمتی نیا کرنل125 روپے کلو چاول باسمتی پرانا سپر کرنل 135 روپے کلو چاول آری40 روپے کی دودھ 75روپے لیٹر دہی80 روپے کلو چھوٹا گوشت800 روپے کلو بڑا گوشت 400روپے کلو چکن گوشت برائلر انڈے پھل و سبزیاں روزانہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق ہوں گے کوئی بھی دکاندار مقرر کردہ ریٹ سے زیادہ وصول نہیں کرے گا نا ہی مقررہ کردہ نرخوں پر فروخت کرنے سے انکار کرے گا یہ حکم نامہ ضلع اوکاڑہ کی حدود میں فوری طور پر نافذالعمل ہو چکا ہے اور تاحکم ثانی واجب العمل رہے گا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes