شادی شدہ عورت کی مبینہ خودکشی شوہر نے زہر دیکر قتل کیا ہے ورثہ کا الزام

Published on June 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 228)      No Comments

نوشہرو فیروز(یواین پی)پیروسن تھانے کی حدوس گاؤں پیر بخش جیلالانی میں شادی شدہ عورت کی مبینہ خودکشی شوہر نے زہر دیکر قتل کیا ہے ورثہ کا الزام۔تفصیلات کے مطابق تعلقہ ٹھری میرواہ کے شہر پیروسن تھانہ کی حدود میں گاؤن پیر بخش جیلا لانی میں شادی شدہ عورت عابدہ جلہلانی نے خودکشی کرلی جس پر عورت کے ورثہ اور بہن شاہدہ نے کا کہنا ہے کہ اس کی بہن نے خودکشی نہیں کی ہے بلکہ اسے زہر دیکر قتل کیا گیا ہے جس پر پیروسن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے لاش کو تحویل میں لے کر تعلقہ اسپتال ٹھری میرواہ پہنچایا جہاں پر ڈاکٹروں نے متوفیہ عابدہ کا پوسٹ مارٹم کرکے نعش ورثہ کے حوالے کردی اور اجزا لے کر لیبارٹری بھجوادیے ہیں پیروسن پولیس کا کہنا ہے تحقیقات کررہے ہیں کہ آیا خاتون نے خودکشی ہے یا اسے قتل کیا گیا ہے تاہم اگر یہ قتل ہوا تو ملزمان قانون کی گرفت میں ہونگے مزید میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد واضع ہوجاۓ گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes