چیئر پرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب کنیز فاطمہ کا دار الامان اوکاڑہ کا دورہ

Published on June 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 225)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی )چیئر پرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب کنیز فاطمہ کا دار الامان اوکاڑہ کا دورہ۔انہوں نے دارالامان میں رہائشی خواتین اور بچوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں کورونا کی وبا سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے،بار بار صابن سے ہاتھ دھونے اور ماسک پہننے کی ہدایات پر سختی سے عملد رآمد کریں اس طرز عمل سے نہ صرف ہم خود محفوظ رہیں گے بلکہ دوسرے لوگ بھی کورونا سے بچیں گے۔انہوں نے اس موقع پر دارالامان اوکاڑہ میں رہائش پذیر خواتین میں ہیلتھ ہائی جین کٹس بھی تقسیم کیں۔اس موقع پر انچارج دارالامان مدیحہ گیلانی نے انہیں دارالامان میں صفائی ستھرائی،سیکیو رٹی اور وہاں پر رہائش پذیر خواتین اور بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی۔چیئر پرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب کنیز فاطمہ نے ادارہ کی جانب سے خواتین اور بچوں کی بہتری کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ضروری ہے کہ ہر شخص احتیاطی تدابیر اختیار کرے اور اس سلسلہ میں حکومتی ہدایات پر عملد ر آمد کرے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes