بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے سے متعلق اچھی خبر دیں گے، مفتاح اسماعیل

Published on April 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 214)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی) مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں پنشن اور تنخواہوں میں اضافے سے متعلق عوام کو اچھی خبر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ موجودہ حکومت ہی پیش کرے گی۔ عوام نے ساڑھے چار سال کے لیے نہیں، پانچ سال کے لیے منتخب کیا ہے۔مشیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ نگران نہیں بلکہ موجودہ حکومت ہی پیش کرتے گی۔ ہمیں پانچ سال کا مینڈیٹ ہمیں ملا، کام بھی ہم ہی کریں گے۔میڈیا سے گفتگو میں مشیرِ خزانہ نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ملازمین کو بڑی خوشخبری دیں گے، دفاعی بجٹ بھی بڑھائیں گے۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے کہ نئے ٹیکس نہ لگائے جائیں اور عوامی حکومت کے بجٹ سے غریب آدمی کو بھرپور ریلیف ملے۔دوسری جانب سرکاری ملازمین نے تنخواہوں اور پنشن میں 25 فیصد اضافہ اور دو الاوئنس بھی ضم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مہنگائی کیساتھ اب گھر چلانا بس میں نہیں، حکومت آخری بجٹ میں تو ان پر کچھ رحم کرے۔یاد رہے کہ گزشتہ بجٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog