معروف اداکارہ صبیحہ خانم 85برس کی عمر میں انتقال کرگئی

Published on June 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 266)      No Comments

لاہور (یو این پی)ماضی کی مقبول اداکارہ صبیحہ خانم امریکا میں انتقال کرگئیں، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ صبیحہ خانم گردوں کے مرض میں مبتلا تھیں۔اداکارہ صبیحہ خانم 16 اکتوبر 1935 کو گجرات میں پیدا ہوئیں، انہوں نے 50 اور 60 کی دہائی میں پاکستانی سنیما پر راج کیا۔صبیحہ خانم نے کنیز، مکھڑا، انوکھا، تہذیب اور دیگر فلموں میں اداکاری کی۔ انہیں بہترین اداکاری پر تمغہ حسن کارکردگی بھی دیا گیا۔اداکارہ صبیحہ خانم کی نواسی سحرش خان نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ سحرش خان کے مطابق صبیحہ خانم کا انتقال ہفتے کی صبح ورجینیا میں ہوا۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کافی عرصے سے بلڈ پریشر اور شوگر سمیت کئی بیماریوں میں مبتلا تھیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme