چین: سیکیورٹی گارڈ شیشے کے پُل پر ڈانس کرتی خواتین پر چیخ پڑا

Published on June 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 168)      No Comments


بیجنگ (یواین پی) چین میں شیشے کے پُل کے گرنے کے خوف سے ایک سیکیورٹی اہلکار خواتین سیاحوں پر چیخ پڑا۔چین کے صوبے ژی ژیانگ کے شہر ہینگ ژو کے پہاڑی علاقے پر بنے 394 فٹ بلند شیشے کے پُل پر خواتین سیاح کا گروپ ڈانس کر رہا تھا جس کے باعث پُل زور زور سے ہلنے لگا لیکن خواتین ڈانس میں مشغول رہیں اور ویڈیو ریکارڈ کرتی رہیں۔یوں خواتین کے ڈانس کی وجہ سے پُل کو بری طرح ہلتا دیکھ کر ڈیوٹی پر مامور سیکیورٹی اہلکار خواتین پر چلا اٹھا اور خواتین کو روکنے کا کہہ کر کہنے لگا کہ پُل گر جائیگا۔سیکیورٹی اہلکار کی تنبیہہ پر خواتین کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو رُک گئیں جس پر اہلکارنے بھی سکون کا سانس لیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes