اقوام متحدہ کومداخلت کا کوئی حق حاصل نہیں، میانمار فوجی سربراہ

Published on September 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 172)      No Comments

ینگون(یواین پی)جنوب ایشیائی ملک میانمار کی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو ان کے ملک میں مداخلت کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مِن آنگ ہلیانگ کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیاجب چند روز پہلے ہی اقوام متحدہ نے ان کے اور کئی دیگر اعلیٰ فوجی افسران کے خلاف نسل کشی کے الزامات کے تحت تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ میانمار میں فوج کی مبینہ طور پر پرتشدد کارروائیوں کی وجہ سے لاکھوں روہنگیا مسلمان ہجرت کرتے ہوئے بنگلہ دیش جانے پر مجبور ہوئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy