کیپٹن راجہ محمد سرور کا 72واں یوم شہادت 27 جولائی کو منایا جائے گا

Published on June 17, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 176)      No Comments

کراچی(یواین پی)ارض پاک کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہونے والے اس دھرتی کی شان ، پہلا نشان حیدر پانے والے کیپٹن راجہ محمد سرور کا 72واں یوم شہادت 27 جولائی کو منایا جائے گا۔کیپٹن محمد سرور 27 جولائی1948کوکشمیر کے اوڑی سیکٹرکے مقام پر شہید ہوگئے تھےپاکستان کا پہلا نشان حیدر پانے والے پاک فوج کے کیپٹن راجہ محمد سرور تحصیل گوجر خان کے ایک گاؤں سنگھوڑی میں 1910ء میں راجپوت گھرانے میں پیدا ہوئے، 1929ء میں انہوں نے فوج میں بطور سپاہی شمولیت اختیار کی، 1944ء میں پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا، بعد ازاں انہوں نے برطانیہ کی جانب سے دوسری عالمی جنگ میں حصہ لیا، شاندار فوجی خدمات کے پیشِ نظر 1946ء میں انہیں مستقل طور پر کیپٹن کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔راجہ محمد سرور شہید نے پاکستان بننے کے فورا بعد پاک فوج میں شمولیت اختیار کرلی، 1948ء میں جب وہ پنجاب رجمنٹ کی سیکنڈ بٹالین میں کمپنی کمانڈر کے عہدے پر خدمات انجام دیتے ہوئے 27 جولائی 1948ء کو کشمیر کے اوڑی سیکٹر پر دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دشمن کی گولا باری سے شہید ہوگئے تھےکیپٹن محمد سرور کی شاندار خدمات کے اعتراف میں جہاں انہیں مختلف اعزازات سے نوازا گیا، وہیں 27اکتوبر 1959ء کو انہیں نشانِ حیدر کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا، انہیں پہلا نشانِ حیدر پانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes