حکومت نے دوماہ تک کیلئے ہرشخص کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا

Published on June 20, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 226)      No Comments

کوئٹہ (یواین پی) حکومت نے دوماہ تک کیلئے ہرشخص کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا ہے، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کی جانب سے دوماہ تک کیلئے تمام پبلک مقامات پر ہرشخص کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو کم سے کم کیا جاسکے۔ اس حوالے سے حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے کہ اسلام آباد میں تمام عوامی مقامات پر ماسک پہنا لازمی ہوگا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جو لوگ ماسک نہیں پہننیں گے انہیں جرمانہ ہوسکتا ہے۔یہ اعلان ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں مریضوں کے صحتیاب ہونے کی رفتار سست روی کا شکار ہے جس کے باعث ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 1لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے 5ہزار سے نئے کیسز روپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 68 ہزار 664 ہوگئی جب کہ مزید 136 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 294 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 3294 ہوگئی ہے جبکہ ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز ایک لاکھ 3ہزار 887 ہیں جن میں سے 111مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ آج ملک میں کورونا کے مزید 2168مریض صحتیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد تبدرست ہونے والوں کی تعداد 61 ہزار 383 ہوچکی ہے۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروسنے خبردار کیا ہے کہ کورونا وبا مزید سنگین ہو چکی ہے اور دنیا ایک خطرناک مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، یہ ابھی بھی جان لیوا ہے اور مزید ہزاروں لوگ اس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme