پیپلزپارٹی نے ہمیشہ صحافی برادری کے حقوق کا تحفظ کیا ہے سسی پلیجو

Published on February 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 58)      No Comments

ٹھٹھ (یواین پی / حمید چنڈ ) پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے 27 فروری کے لانگ مارچ کے سلسلے میں پیپلز پارٹی سندھ کے وفد نے سابق سینیٹر عاجز دھامرہ اور سابق سینیٹر سسی پلیجو سمیت دیگر رہنمائوں کی جانب سے مکلی پریس کلب پر آمد جہاں انہوں نے مکلی پریس کلب کے صدر اعجاز احمد واریو سمیت دیگر عہدیداروں اور میمبران نے سے بھی ملاقات کی۔ اس موقعے پر مکلی پریس کلب کے صدر اعجاز احمد واریو نے پیپلز پارٹی کے وفد کو آگاہ کیا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت کے دوران سجاول کے صحافی حافظ سعد اللہ میمن کے خلاف سندھ کی مختلف پولیس اسٹیشنوں پر من گھڑت اور جھوٹی ایف آئی آر داخل ہونے اور انہیں انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنانے پر بھر پور انداز میں کیس رکھا جس پر پیپلز پارٹی کے وفد نے یقین دہانی کرائی کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ صحافی برادری کے حقوق کا تحفظ کیا ہے اور ہم حافظ سعد اللہ میمن کے خلاف کی جانے والیا انتقامی کاروائیوں کی مذمت کرتے ہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی ہائی کمان کو اس اشو سے آگاہ کرکے مذکورہ صحافی کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes